Saturday, 18 May 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Muhammad Saleem
  4. Because You Like It

Because You Like It

بیکاز یو لائک اٹ

صرف 38 کلومیٹر کے "دائری" ٹرپ کو "ساندویش خفیف ہلکا پھلکا سینڈوئچ" کا نام دے کر 16 شرکاء کو تیار کیا گیا تھا۔ مگر رات بھر سے ہو رہی لگاتار بارش کو مدنظر رکھتے ہوئے آخری لمحات میں انکار کردینے والے لوگوں کو بذریعہ کار اور باقی سائیکلوں پر، ہو رہی بوندا باندی میں حسب پروگرام صبح 4 بجے روانہ ہوئے۔ 13 کلومیٹر کے بعد ایک گاؤں میں سینیئر شہریوں کیلیئے بنی ہوئی بارہ نہیں بلکہ سولہ سترہ دری میں جا کر صبح کی نماز ادا کی۔

طے شدہ ڈیم "ھیڈ سلمان" پر پہنچے۔ یہ لوگ کئی سالوں سے سائیکلنگ کر رہے ہیں اور شہر کے ہر ڈیم کو کسی نہ کسی مناسبت سے اپنے ساتھیوں کا نام دے چکے ہیں۔ ھیڈ سلمان پر ہر چیزٹھیک تھی، مگر پچھلے مہینے کی شدید اور خشک گرمیوں کی وجہ سے ڈیم کا پانی خشک ہو چکا تھا اور تیراکی کیلیئے کوئی گنجائش نہیں تھی۔ ٹرپ کو ری شیڈول کیا گیا اور "ھیڈ ابراہیم" جس کا اصلی نام "ڈریگن لیک" ہے۔

کے اوپر والے پہاڑ پر "مین میڈ" بنے ہوئے، خوبصورت تفریحی پارک کے سوئمنگ پول میں نہانے کیلیئے چل پڑے۔ بارش کی وجہ سے سائیکلوں کی بریکیں خطرناک تھیں اور ڈھلوانوں پر بالکل آہستگی سے چلنا تھا۔ پھر بھی ایک سینیئر ساتھی کی کچھ بے احتیاطی سے انہیں سائیکل سلپ ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آ گیا۔ فوری طور پر کار سوار لوگوں کو موقع پر بلایا اور مجروح ساتھی کو ہسپتال روانہ کیا گیا۔

خوش قسمتی سے انہیں کوئی فریکچر تو نہیں ہوا، مگر پھر بھی ایک ٹانگ اور بازو پر شدید زخموں کی وجہ سے بیشمار ٹانکے لگے۔ ڈریگن لیک سطح زمین سے لگ بھگ 800 میٹر بلندی پر تھی اور ہمارا طے کردہ سوئمنگ پول اس سے بھی بہت اونچائی پر، ایک پہاڑ کی چوٹی پر بنا ہوا تھا۔ اوپر پہنچنے کیلیئے سائیکلیں چلانا تو درکنار سائکلوں کو گھیسٹنا بھی دشوار معلوم ہوتا تھا۔ تاہم جگہ پکنک پوائنٹ تھی اور پول عالمی معیار کا۔

پول پر ٹکٹ کے 39 یوان کو گھنٹہ بھر کی تیراکی اور دیگر کھیل مستیوں سے پورا کیا گیا۔ بعد میں حسب سابق بہترین چائے بنائی گئی۔ ایک دوست اپنے ساتھ ھوم میڈ "باخمری Ba Khomri" لائے تھے۔ باخمری بالکل ہماری ڈولی روٹی ہوتی ہیں، ہمارے کیپٹین گھر سے باجرے کے آٹے کا صحت مند کیک بنوا کر لائے تھے، ایک دوست انڈوں کا پورا کریٹ ابال کر لایا ہوا تھا۔

جبکہ ایک ساتھی اپنے ساتھ کچھ بازاری ڈونٹس لائے تھے۔ یہ پارٹی شاندار رہی۔ سارا راستہ گھپ اندھیرا رہا، سورج کی بالکل جھلک دکھائی نہ دی۔ پھلسن کو ذہن میں رکھ کر اور ایک زخمی ساتھی کے اثرات کی وجہ سے راستوں پر توجہ زیادہ اور محتاط سائیکل چلانے پر ہی مذکور رہی۔ نتیجتا راستے کی خوبصورتی سے زیادہ محطوظ نہ ہو پائے۔

"ساندویش خفیف" شمار ہونے والا سفر ری شیدول ہو جانے کی وجہ سے 49 کلومیٹر میں جا پڑا اور صبح 4 بجے شروع ہونے والا ٹرپ 10:40 پر اختتام پذیر ہوا۔

Check Also

Talaba O Talibat Ki Security Aur Amli Iqdamat

By Amirjan Haqqani