Saturday, 18 May 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Muhammad Saleem
  4. China Ke Dasti Pankhe

China Ke Dasti Pankhe

چین کے دستی پنکھے

چینی پنکھوں کی تاریخ 3000 سال پرانی ہے، جس کے آثار شانگ خاندان (تقریباََ 1600 سے 1046 قبل مسیح) کے پاس ملتے ہیں۔ شانہن کے نام سے کہلائے جانے والے قدیم ترین "پنکھے" ایسے تو نہیں جیسے آج کل کے دستی پنکھے نفیس اور دیدہ زیب ہیں۔ تاہم استعمال ان کا بھی ہوا کیلیئے جھلنے کے کام ہی آتا تھا۔ تاہم مسلسل ارتقاء کے ساتھ "شنہان" جلد ہی ایک لمبے ہینڈل والا پنکھا بن گیا جسے ژانگشان کہا جاتا تھا۔

یہ والے پنکھے تھے تو پتلے مگر پھر بھی سخت، ریشم یا پرندوں کے پروں سے بنے ہوئے۔ اس قسم کے پنکھے کو بنیادی طور پر شہنشاہ کے اعزازی محافظ شہنشاہ کو جھلنے کیلیئے یا سجاوٹ کے لیے استعمال کرتے تھے۔ 2، 000 سال سے زیادہ پہلے چاؤ خاندان کے دور سے پنکھے امراء اور عالی طبقہ کی دسترس میں بھی پہنچے جب ان لوگوں نے ٹھنڈا ہونے کے لیے ان پنکھوں کا استعمال شروع کیا۔

ہان خاندان (206 قبل مسیح سے 220 عیسوی) کے دوران، پنکھا عام لوگوں میں مقبول ہوا کیونکہ زیادہ سستے بانس کے پنکھے اور ہاتھ سے بنے ہوئے پروں والے پنکھے بننا شروع ہوئے۔ ان پنکھوں کی مقبولیت سونگ خاندان (960 سے 1279 عیسوی) تک جاری رہی۔ اسی زمانے میں، ریشمی پنکھوں کا رواج پڑا۔ جنہیں شاہی محلات میں نوجوان خواتین میں پسند کیا جاتا تھا۔ ریشم کے پنکھے چاند جیسی مشابہت کے لیے گول ہوتے تھے اور انہیں اکثر "گول پنکھے" یا tuánshàn کہا جاتا تھا۔

بعد میں، اس چاند کی شکل کے پنکھے نے بہت سی دوسری شکلیں اختیار کیں، بشمول چپٹے، بیضوی اور یہاں تک کہ چینی بیر کے پھول یا سورج مکھی کی شکل والے بھی۔ ان ریشمی گول پنکھوں کی چپڑیاں روایتی طور پر بانس یا جانوروں کی ہڈیوں سے بنائی جاتی تھیں۔ ہینڈلز کو عام طور پر آرائشی نمونوں اور زیبائش کے ساتھ کندہ کیا جاتا تھا، جبکہ پنکھے کا مرکزی "چہرہ" اکثر خطاطی اور فطرت سے متاثر مناظر جیسے پہاڑوں یا پھولوں سے کڑھائی یا ہاتھ سے پینٹ کیا جاتا تھا۔

یہ خاص پنکھے تقریباً 1000 سال تک قدیم چین میں مقبول رہے اور انہیں آج بھی چینی ثقافت کا ایک اہم آرٹ فارم سمجھا جاتا ہے۔ چین میں پنکھے بنانے کی صنعت بنیادی طور پر خاندانی کاروبار پر مشتمل ہوتی تھی جو اپنے ڈیزائن کم مقدار میں تیار کرتے تھے اور انہیں اپنے کارخانوں کے سامنے خوانچے لگا کر فروخت کرتے تھے۔ جنوبی سونگ خاندان (1127 سے 1279 عیسوی) کے دوران ہانگزو شہر پنکھوں کی صنعت کا مرکز تھا۔

Check Also

Pakistani Muashray Ke Nikamme Mard

By Khadija Bari