Saturday, 18 May 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Muhammad Saleem
  4. Jab Mohsino Pe Zameen Tang Kar Di Jaye

Jab Mohsino Pe Zameen Tang Kar Di Jaye

جب محسنوں پر زمین تنگ کر دی جائے

بنگلہ دیش میں آجکل مشہور زمانہ غریب نواز نوبل انعام یافتہ 83 سالہ پروفیسر محمد یونس پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے اور انہیں بہت سارے ایسے مقدمات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جن میں ان پر مالی بدعنوانی کے سنگین الزامات ہیں، ان پر بیسیوں نئے مقدمات حالیہ چند ہفتوں میں بھی قائم کیئے گئے ہیں۔

محمد یونس نے بنگلہ دیش میں مایکروفنانسنگ کا تصور دیا اور ایسے بیحال اور مسکین لوگوں کو چھوٹھے چھوٹے قرض دیکر اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں مدد دی جن کو کوئی منہ بھی نہیں لگاتا تھا۔ ان سے قرض لینے والے فقیر فقراء اور بھکاری بھی شامل ہیں جن میں سے اکثریت عورتوں کی ہے۔ ان کے ٹارگٹ ایسے غریب لوگ تھے جنہیں کوئی ذاتی شناخت یا ضمانت نہ ہونے کی وجہ سے بنک قرض نہیں دیتے تھے۔ یا ایسے غریب لوگ تھے جو مقامی ساہوکاروں سے قرض لیکر سود در سود اور نسل در نسل شکنجے میں پھنسے ہوئے تھے۔

ھلیری کلنٹن نے ایک کمپین چلا کر باراک اوبامہ، بانک کی مون، بہت سارے عالمی شہرت یافتہ پروفیسرز اور دیگر عالمی سرکردہ راہنماؑؤں کے 170دستخطوں کے ساتھ وزیر اعظم حسینہ کو ایک کھلا خط لکھ کر التجا کی ہے کہ محمد یونس پر سے حصار اٹھایا جائے، ان کے مقدمات ختم کیئے جائیں اور انہیں اپنا مشن جاری رکھنے کی اجازت دی جائے۔

حسینہ واجد نے 170 عالمی راہنماؤں کے خط کے جواب میں محمد یونس کے بارے ایک لفظ "بھکاری" کہا ہے اور اسے غریب عوام کا خون چوسنے والا درندہ قرار دیا ہے۔

غریب کو کھانے کیلیئے مچھلی نہ دو، اسے مچھلی پکڑنا سکھا دو مقولہ کے خالق کو مائکروفنانسنگ اور غریبوں کو قرض دیکر باعزت روزگار والا بنانے کا خیال انہیں تب آیا تھا جب وہ چٹاگانگ کی ایک یونیورسٹی میں پروفیسر تھے۔ ابتدا میں انہوں نے اپنے گھر کے اطراف میں سینکڑوں لوگوں کو قرض دیکر غربت کی دلدل سے نکالا، بعد میں انہوں نے "گرامین بنک" قائم کرکے اسے بڑے پیمانے پر ملک میں پھیلایا۔ ان کے اس تجربہ سے دنیا کے کئی ممالک میں ان کے طریقہ پر مائکروفنانسنگ کی ابتداء ہوئی۔

محمد یونس پر لگے الزامات میں نوبل انعام کی پرائز منی کو ڈیکلیئر نہ کرنا، اپنی ایک کتاب کی رائیلیٹی سے وصول پیسوں پر ٹیکس نہ دینا اور چند غیر ملکی ٹرانزیکشنز کا ظاہر نہ کرنا شامل ہے۔

Check Also

Tehreek e Azadi e Kashmir Par Likhi Gayi Mustanad Tareekhi Kitaben

By Professor Inam Ul Haq