Thursday, 16 May 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Saqib Ur Rehman
  4. Boo e Gul Le Gayi Beroon e Chaman, Raz e Chaman

Boo e Gul Le Gayi Beroon e Chaman, Raz e Chaman

بوئے گُل لے گئی بیرون چمن، رازِ چمن

چند سال پہلے کراچی میں ایک واقعہ ہوا تھا۔ ایک فلیٹ میں بھائی بہن رہنے لگے۔ ان کے پاس ایک گاڑی تھی جس میں وہ روزانہ کہیں آیا جایا کرتے تھے۔ ان کا ذریعہ آمدن معلوم نہیں تھا نہ وہ پڑوس میں کسی سے رابطہ تعلق رکھتے تھے۔ بدبو بڑھنے سے ان کا گھر کھلوایا گیا تو وہاں دونوں کی لاش ملی۔ اور پورا گھر گندگی کا ڈھیر بنا ہوا تھا۔ انہوں نے کئی مہینے کچرا باہر نہیں پھینکا تھا اور وہیں جمع کرتے رہے تھے۔

لڑکے کی لاش پرانی اور بہن کی تازہ تھی۔ معلوم کرنے پر مزید انکشافات ہوئے۔ ان کا ایک اور فلیٹ بھی تھا جو نسبتاً صاف ستھرا تھا۔ وہاں کی تلاشی لی گئی تو معلوم ہوا کہ ان کی والدہ کا کچھ ماہ پہلے ہوا تھا اور اس کی لاش انہوں نے دوسرے فلیٹ کے ڈیہ فریزر میں چھپا رکھی تھی۔ اس لاش سے ملنے یہ دوسرے فلیٹ آیا جایا کرتے تھے۔ بھائی کی موت طعفن سے ہوئی اور بہن اس کی لاش پر کچھ دن روتی رہی اور روتے روتے مر گئی۔

یہ پیور ٹابو کا کیس ہے۔ انسانی نفسیات کے عجیب مظاہر ثابت کرتا ہے۔ اسے ممتا سے محبت قرار دینگے یا سوشل زندگی سے دوری اور تربیت کی کمزوری کہیں گے! انسان کیا چیز تلاش کر رہا ہوتا ہے؟ کوئی اپنا بچھڑ جائے تو اسے دفنانا کتنا بڑا جگرا چاہتا ہے! ہم لاش جیسے وجود کو دیکھ کر جو طمانیت محسوس کرتے ہیں ویسا اس کو سوچ کر کیوں نہیں محسوس کر سکتے۔ ایسے معاشرے سے الگ تھلگ لوگ غلط ہیں یا ہم سے انہیں سمجھنے میں غلطی ہوئی ہے!

کستوری ہرن کیا ہوتا ہے۔۔ یہ خاص طرح کا نر ہرن ہوتا ہے جس کی کمر پر خوشبو بھرا گولہ سا ہوتا ہے یہ خوشبو مشک کہلاتی ہے اور اس ہرن کی کھال سے پسینے کے راستے نکلتی رہتی ہے۔ یہ پاگل سا جانور اس خوشبو کے ماآخذ کی تلاش میں جگہ جگہ پھرتا ہے ڈھونڈ لگاتا رہتا ہے لیکن جان نہیں پاتا کہ خوشبو خود اس کے وجود میں موجود ہے۔ اسی گردش کی وجہ سے "بوئے گُل لے گئی بیرون چمن، رازِ چمن" والا سلسلہ ہوتا ہے جس سے کوئی مشک کی تلاش میں نکلا شکاری اس ہرن کو مار دیتا ہے۔۔

اس ہرن کی تلاش بھی لاحاصل اور جان لیوا تھی۔ اس بھائی بہن کا اپنی ماں کی لاش چھپائے رکھنا بھی لاحاصل اور خطرناک تھا۔ یہ دونوں لاحاصل کی تلاش میں مارے گئے۔ لیکن اس سُرور و طمانیت کا کیا کیا جائے جو اس لاحاصل میں پوشیدہ ہے؟

Check Also

Kitaben Parhne Ke Mausam

By Sondas Jameel