1.  Home
  2. Blog
  3. Muhammad Saqib
  4. Zindagi Nama

Zindagi Nama

زندگی نامہ

1۔ آپ کا شناختی کارڈ

اگر ڈکشنری میں" ثاقب" ٹائپ کیا جائے تو اس کا کیا جواب آئے گا۔

کیا آپ اس جواب سے مطمئن ہیں۔

2۔ میں سمجھتا تھا کہ پیسہ برائیوں کی جڑ ہے بہت بعد میں پتہ چلا کہ دراصل پیسہ نہ ہونا برائیوں کی جڑ ہے۔

3۔ سوائے ڈاکٹر کے کسی کے سامنے اپنی فزیکل یا مینٹل بیماری کا تذکرہ نہ کریں۔ (آپ کی پوزیشن کمزور ہو جاتی ہے)۔

4۔ چاچا غالب کسی ہندو حلوائی کی تیار کردہ مٹھائی بہت رغبت سے کھا رہے تھے تو کسی نے کہا مرزا یہ تو ایک ہندو کی دکان سے آئی ہے۔

جواب دیا میاں مٹھائی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا یہ تو صرف مٹھائی ہوتی ہے۔

5۔ پاکستان میں بڑی عمر کے لوگوں کو اگر سوال کا جواب نہ آتا ہو تو وہ آپ کی بےعزتی کر دیتے ہیں۔

6۔ بہت سارے لوگ اپنی نالائقی کا نام ہارڈ ورک رکھ دیتے ہیں۔

7۔ ہم بحث جیت جاتے ہیں دوست ہار جاتے ہیں۔

شیخ سعدی نے فرمایا جس شخص کو مدت میں یار بنایا ہو اسے چند دنوں میں ہرگز آزردہ نہ کرو۔

8۔ اگر تو پھاڑنے والے تیز ناخن نہیں رکھتا تو بروں کے ساتھ لڑائی جھگڑا مول نہ لے۔ صبر کر۔

9۔ انرجی ہمیشہ بڑے خواب میں ہوتی ہے۔

10۔ جاہل اگر زبان آوری سے دانا پر غالب آ جائے تو کوئی تعجب کی بات نہیں پتھر موتی کو توڑ ہی ڈالتا ہے۔ (شیخ سعدی)

11۔ بغداد کے صوفی بزرگ سے پوچھا گیا کہ "عافیت کیا ہے" فرمایا عافیت گمنامی میں ہوتی ہے۔ گمنامی نہ ہو تو خاموشی میں، خاموشی نہ ہو تو تنہائی، میں تنہائی نہ ہو تو صحبت سعید میں۔

12۔ اگر سب راتیں شب قدر ہوتی ہیں تو شب قدر بے قدر ہو جاتی۔

13۔ نفسیات اور لوگروز نے ایک تازہ سروے کی روشنی میں بتایا ہے کہ الفاظ کے گیارہ مجموعے ایسے ہیں جو "میں تم سے محبت کرتا ہوں" کے متبادل ہیں۔

* میں ہوں نا۔

* سب ٹھیک ہو جائے گا۔

* کوئی بات نہیں۔

* ذرا بھی فکر مت کریں۔

* مجھے معاف کر دو۔

* مجھے بتاؤ پوری بات۔

* سکون کا سانس لو۔

* سب ٹھیک کر دوں گا۔

* پہنچ کے کال یا میسج کرنا۔

* اس بارے میں تمہارا کیا سوچنا ہے۔

* کیسا لگ رہا ہے تمہیں۔

* تم بہت خوبصورت ہو۔

14۔ پرانی پنجابی لاہوری کہاوت ہے۔ "ذرا مجھے بتاؤ تو سہی، اس شہر لاہور کے اندر کتنے دروازے اور کھڑکیاں ہیں۔ اور ذرا مجھے بتاؤ تو سہی اس شہر لاہور کے اندر کتنے کنویں ہیں اور ان میں کتنی میٹھے پانی کی ہیں اور کتنے کڑوے پانی کے۔

تو جواب آتا ہے

جن کنووں سے معشوق پانی بھرتے ہیں ان کا پانی میٹھا ہے اور باقی سب کنووں کا پانی کڑوا ہے۔

15۔ وطن وہ ہوتا ہے جہاں آپ کا پہلا بچہ ہوتا ہے اور پہلی قبر کھودی جاتی ہے۔

16۔ میاں محمد منشا کہتے ہیں۔

کبھی کبھار رات کو میری آنکھ کھل جاتی ہے اور میں بے چین ہو کر بیڈ روم میں گھومنے لگتا ہوں۔ اس انتظار میں کہ کب صبح ہو اور کب میں دفتر پہنچوں۔۔

مجھے اپنے کام سے عشق ہے۔

17۔ سب سے بڑی بدصورتی خود کو ناپسند کرنا ہے۔

18۔ زندگی میں آپ جن سے نفرت کرتے ہیں ان میں سے آدھوں کو پرواہ ہی نہیں ہوتی اور نصف کو پتہ ہی نہیں ہوتا کہ آپ ان سے نفرت کرتے ہیں۔ اس لیے بلا وجہ کسی سے نفرت سے گریز ہی کریں۔ خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں۔

19۔ اچھا اور گہرا مزاح کا ذوق رکھنا بھی کامیاب ہونے کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

20۔

جانا ہے ہمیں وقت کی رفتار سے آگے
سورج کی کرن ہم سے نہ پہلے کبھی جاگے

Check Also

Talaba O Talibat Ki Security Aur Amli Iqdamat

By Amirjan Haqqani