1.  Home
  2. Hakim Tariq Chugtai
  3. Chaye Ki Patti Say Ankhon K Lailaj Amraz Khatam

Chaye Ki Patti Say Ankhon K Lailaj Amraz Khatam

چائے کی پتی سے آنکھوں کے لا علاج امراض ختم

میرے ایک دوست جیب سے ایک ڈراپر نکال کر آنکھوں میں دوائی ڈالنے لگے۔ میں نے پوچھا کہ کیا دوائی ہے؟ کہنے لگے فلاں شہر میں یہ دوائی ایک صاحب بالکل مفت دیتے ہیں اور وہ ان سے لا کر لو گوں کو بالکل مفت دیتاہوں۔ آج مجھے خود تکلیف ہو ئی تومیں آنکھوں میں یہی دوائی ڈال رہا ہو ں بہت حیرت انگیز دوائی ہے۔ دوست نے مزید بتا یا کہ نامعلوم کیا فارمولہ ہے لیکن اتنا ضرور پتہ ہے کہ یہ دوائی لاجواب ہے جو بھی ایک دفعہ لے جاتا ہے پھر بار بار مانگتا ہے اور دوسرے لوگوں کوبھی اسکی تر غیب دیتا ہے کیونکہ یہ دوائی آنکھوں کے تقریبا ًہر مر ض کے لیے لا جواب تحفہ ہے۔ ایسے مریض جن کی آنکھیں دکھتی ہوں، سر خ ہو گئی ہو ں حتیٰ کہ انگارے کی طر ح اور آنکھوں میں زبر دست چبھن اور دکھن ہو، ایسے تمام مریضوں کو جب بھی یہ دوائی دی فوراً افاقہ ہوا۔ ککرے، پٹروال، نا نخوہ جیسی امراض کے لیے نہایت مفید ہے۔ آخر یہ کیا ہے اور کیسے حاصل کیا جائے؟ بعض مریضو ں نے اپنے تجربات بیان کیے کہ ان کی نظر رو زبروز کمزور ہو رہی ہے اور جسم کے ساتھ نظر پر بھی اثر پڑ نا شروع ہو گیا تھا لیکن جب سے دوائی کا استعمال شروع کیا ہے نظر بہتر ہو نا شروع ہو گئی ہے اورحتیٰ کہ نظر صاف ہو گئی ہے۔ مذکورتمام تجربات میرے اس دوست نے بتائے جو دوائی مفت لے کر مفت تقسیم کر رہا تھا۔

اب میرے اندر جستجو پیدا ہوئی کہ آخر یہ کیا ہے اور اس کو حاصل کیسے کیا جائے ؟کیونکہ جس کے پاس کوئی نسخہ ہے۔ وہ ہر گز ہر گز بتانا نہیں چاہتا۔ لیکن قارئین! میرے مزاج کو آپ سمجھتے ہیں کہ آپ تک اپنے سو فیصدی تجربات امانت سمجھ کر پہنچا تا رہتا ہوں اور آپ کو یقینا فائدہ ہو تاہے۔ اس کا رزلٹ وہ بے شمار قارئین کے خطوط ہوتے ہیں جن میں بعض قارئین اپنے تجربات بھی بتا تے ہیں۔ قارئین !اس صدقہ جاریہ میں آپ بھی حصہ ملا سکتے ہیں کہ آپ کے تجربے میں کسی بھی مرض کا نسخہ، ٹوٹکہ یا کو ئی ترکیب آئی ہے۔ چاہے وہ آپ کے تجربے میں کسی بھی مرض کا نسخہ ہو وہ آپ کے پیش نظر جتنی بھی معمولی ہو تو براہ کرم اسے معمولی نہ سمجھیں وہ مجھے ضرور لکھیں اس سے لاکھوں لوگوں کا فائدہ ہوگا اور قیامت تک آپ کا صدقہ جاریہ ہو گا۔ امید ہے آپ اس بات کو نظر اندازنہیں کر یں گے میں آپ کی عنایا ت کا منتظر رہوں گا۔ اس نسخہ کے حصول کے لیے مجھے کتنی کوشش کر نا پڑی، کتنے چکر لگانے پڑے۔

یہ نسخہ ایک فقیر سے ملا: وہ صاحب کہتے تھے کہ مجھے دراصل یہ نسخہ ایک فقیر سے ملا ہے اس فقیر نے نصیحت کی تھی کہ اس کی رقم نہ لینا اور آپ اس کی رقم لیں گے میں نے انہیں اپنا تعارف کرایا کہ ایسا ہرگز نہیں میرا مشن یہی ہے کہ جو چیز تجربات کے بعد درست ثابت ہوتی ہے وہ میں عوام الناس کے لئے عام کر دیتا ہوں لیکن انہیں یقین نہ آیا آخر میں نے انہیں اپنے مضامین، کتابیں دکھائیں اور ان مضامین میں قیمتی راز عام کیے ہو ئے تھے تب انہیں یقین آیا لیکن ایک بات پر پھر اٹک گئے کہ آپ لکھ دیں گے اگر کسی تاجر کے ہاتھ یہ نسخہ آگیا تو وہ کہیں اسکو بنا کر فروخت کرنا شروع نہ کر دے۔ اب یہ بات سن کر خودمیں بھی لاجواب ہو گیاکہ اب کیا جواب دوں۔ آخر کار اسے آخرت کا یقین دلایا کہ آپ تو اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر یہ نسخہ عام کرو، لو گوں کوفائدہ ہو گا اور آپ کی نیت صرف یہی ہے کہ میں نے مفت دینا ہے۔ قارئین پھر کہیں کتنے عرصے کے بعد اس نے یہ نسخہ دیا جو کہ معمولی اجزاء لیکن بہت مفیداور بڑے بڑے قیمتی نسخہ جات سے بالا تر ہے۔ یہ نسخہ میں نے حاصل کر کے لو گوں کو بتانا شروع کر دیا۔

آنکھوں کے جملہ امراض اور ان کا علاج: ایک دیہاتی صاحب کو یہ نسخہ بتایا کچھ عر صہ کے بعد ملے کہ آنکھوں کاایک ایسا لا علاج مرض لا حق ہو چکاتھا ڈاکٹروں نے کہہ دیا کہ آپ کی آنکھوں کی روشنی صرف تھوڑے عرصے کے لیے ہے۔ ورنہ آپ کی بینائی بالکل ختم ہو جائے گی۔ میں غریب آدمی کیا کرتا مجھے کسی نے کہا کہ تم فلاں بڑے ڈاکٹر کے پاس جائو میرے پاس رقم نہیں تھی آخر کار میں نے آپ والی دوائی آنکھوں میں ڈالنا شروع کر دی۔ بس اللہ تعالیٰ نے نہا یت مہربانی فر مائی اور مجھے بالکل افاقہ ہو گیا۔ قارئین !اس نسخہ کے ساتھ بے شمار واقعات وابستہ ہیں کیونکہ میرے پاس مریض آتے رہیں تھے ان کے تجربات میں اکھٹے کر کے قارئین تک پہنچا دیتاہوں۔

ہوا لشافی :10 گرام چائے کی پتی دانہ دار نہ ہو، 10 گرام مہندی کے خشک صاف پتے لیکر ان کو آدھا کلو پانی میں 20 منٹ ہلکی آنچ پر پکا ئیں۔ اتار کر چھان لیں اور ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔ ٹھنڈا ہونے کے بعد آدھا پانی چائے کی پتی والا اور آدھا عرق گلاب ملا کر اس کو ڈراپر میں ڈال کر ٹھنڈی جگہ پررکھیں اور ضرورت پڑنے پر ایک ایک قطرہ دونوں آنکھوں میں دن میں پانچ سے آٹھ بار ڈالیں۔ انشاء اللہ بہت زیادہ فائدہ ہو گا۔

About Hakim Tariq Chugtai

Hakeem Mohammad Tariq Mahmood Chughtai is an Editor of Monthly Magazine (Ubqari), he is an author and research writer of more than 130 books, a Phd from USA in Herbal Health and was awarded presidential gold medal for his research in the field of method of treatment, a husband and a father to three children, he runs a pharmaceutical firm (Ubqari Laboratories Regd.) for medicines sold across Pakistan that are known for their authenticity.

Check Also

Ab Wohi Stage Hai

By Toqeer Bhumla